یونیورسٹی اف لورالائی میں ایف اے او کے زیر اہتمام ورلڈ فوڈ ڈے کی مناسبت سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

بدھ 30 اکتوبر 2024 22:42

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2024ء) یونیورسٹی اف لورالائی میں ایف اے او کے زیر اہتمام ورلڈ فوڈ ڈے کی مناسبت سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن تھے۔تقریب میں یونیورسٹی اف لورالائی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عدیل ایف اے او ار اسسٹنٹ اسلام اباد مس ماریہ عثمان ٹیم لیڈر ایف اے او ڈاکٹر عبدالرزاق ڈاکٹر رحیم نیازی سر کاری افسران یونیورسٹی کی ایڈمنسٹریشن یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس اور فارمرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا۔کہورلڈ فوڈ سکیورٹی ڈے کا مقصد خوراک سے پیدا ہونے والے خطرات کو روکنے ، ان کا پتہ لگانے اور ان کا انتظام کرنے اور فوڈ سیکورٹی ، انسانی صحت ، معاشی بہبود ، زراعت ، مارکیٹ تک رسائی ، سیاحت اور پائیدار ترقی میں حصہ ڈالنے پر توجہ مبذول کروانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا۔کہ اج ہم ورلڈ فوڈ ڈے کی مناسبت سے یہ عہد کریں کہ ہر شہری کو محفوظ غذائیت بخش اور سستی خوراک فراہم کرنے کے۔

لئے ااپنی کہاوشیں جاری رکھیں۔بھوک سے پاک اور صحت مند پاکستان کے ہمارا سفر جاری ہوں۔اسں ضمن میں ضروری ہے کہ محتلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد 2030تک بھوک کے خاتمے کی تحریک میں شامل ہوں۔تاکہ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد حاصل ہو اور معاشرے سے بھوک وافلاس کا خاتمہ ممکن ہوں۔

متعلقہ عنوان :