فیصل آباد،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان میٹرک (سیکنڈ) سالانہ2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 30 اکتوبر 2024 22:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2024ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان میٹرک (سیکنڈ) سالانہ2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔کمشنر/چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ سلوت سعید نے کمپیوٹر کا بٹن دباکر رزلٹ آن لائن کیااوررزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پر اپ لوڈ ہو گیا ۔ امتحان میں 19104طلباء وطالبات شریک تھے جن میں سی8119پاس اور کامیابی کا تناسب 42.5 فیصد رہا۔

امیدواروں کیلئی49، امتحانی مراکز بنائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

امتحان میٹرک (اول) سالانہ2025 ء کے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ27 نومبر ،دو گنا کے ساتھ11 دسمبر اور تین گنافیس کے ساتھ24 دسمبر2024 ء تک جمع ہو سکیں گے۔طلباء وطالبات کے بہتر مستقبل کے پیش نظر نتائج سنڈیکیٹ مارکنگ کے تحت تیار کئے گئے ہیں۔ کمشنر / چیئر پرسن نے کامیاب امیدواروں،ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباددی۔انہوں نے کہا کہ ذہین وہونہار طلباء وطالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ طالب علم اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں اور مستقبل کا تعین کرکے اسکی تکمیل کے لئے کمربستہ رہیں ۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے پرامید رہیں اور والدین واساتذہ کی عزت وتکریم میں کمی نہ آنے دیں۔

متعلقہ عنوان :