بی این پی کی جانب سے لورالائی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

بدھ 30 اکتوبر 2024 23:19

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سردار اختر جان مینگل و دیگر مرکزی قائدین کے خلاف 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے اور اس غیر آئنی ترمیم کے خلاف آواز بلند کرنے پر ریاستی اداروں کی جانب سے انتقامی کاروائی پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور پارٹی کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی لورالائی کے زیراہتمام لورالائی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ گیا مظاہرے میں بہت بڑی تعداد میں پارٹی رہنماوں و کارکنوں نے شرکت کی مظاہرے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی آرگنائزر محمد ہاشم اتمانخیل، ضلعی آرگنائزر کمیٹی کے ممبر فضل خان اتمانخیل،سابق چیئرمین یونین کونسل حاجی پارہ الدین کاکا،عطاء اللہ بلوچ،سعداللہ بلوچ،میرحیات بلوچ،کمال خان بلوچ،و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچی قومی حق و حقوق وسائل پر اختیار اور قوم پر 70 سالوں سے جاری ظلم و بربریت کے خلاف جدوجہد کررہی ہیں اور ہر غیر آئینی اقدام کی مخالفت اور ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، حکمرانوں کی جانب سے غیر آئینی 26 ویں ترمیم کے خلاف آواز اٹھانے اور حمایت نہ کرنے پر ریاستی مشینری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹرز اور ان کے بچوں کو اغواہ اور ہراساں کیا اور انتقامی کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل سمیت پارٹی اور بی ایس او کی قائیدین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانا شعور کردیا ہے۔

(جاری ہے)

حکمران نہ پہلے اور نہ ہی آئندہ بزور طاقت ہمیں قومی جدوجہد سے دستبردار کرسکے اور نہ ہی کھبی مرعوب ہونگے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک سیاسی و جمہوری پارٹی ہے پارٹی کو زیر عتاب لانے کیلئے ہمیشہ سے سازشیں ہوئی ہے مگر پارٹی کے رہنماؤں و نڈر کارکنوں کو کبھی قومی حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کرایا جا سکتا پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل اور دیگر مرکزی دوستوں کے خلاف اسلام آباد میں ایف آئی آر پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سابق رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی و بی این پی اختر حسین لانگو سمیت دیگر ممبران کے خلاف ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی ہے سیاسی و جمہوری احتجاج ہر سیاسی پارٹی کا حق بنتا ہے مگر نام نہاد فارم 47 کے پیدوار اسے بھی برداشت نہیں کرسکتے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی میر اختر حسین لانگو کو اسلام آباد پولیس نے اسے بھی ہتھکڑی پہنا کر یہ ثابت کردیا کہ اسلام آباد اور بلوچستان کے رشتوں میں کافی فرق ہے مگر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں و کارکنوں کو جعلی مقدمات سے کسی صورت مرعوب نہیں کیا جاسکتا قومی حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انھوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور اب بھی پرانے روش کو جاری رکھیں ہوئے ہیں یہ انکی خام خیالی ہیکہ وہ بزور طاقت بلوچ قوم کو فتح کرینگے یہ کھبی بھی ممکن نہیں ہوگا۔