میرپور خاص میں ایل پی جی کی غیر قانونی و غیر محفوظ فروخت پرقانونی کاروائی کی جا رہی ہے: اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری مس زینب حفیظ

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعرات 31 اکتوبر 2024 17:19

 میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر 2024ء ) ڈپٹی کمشنرڈاکٹررشیدمسعود خان کی ہدایت پرمیرپور خاص میں ایل پی جی کی غیر قانونی و غیر محفوظ فروخت پرقانونی کاروائی کی جا رہی ہے اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری مس زینب حفیظ نے گزشتہ روز حیدرآباد روڈمیرپورخاص ودیگر علاقوں میں قائم ایل پی جی کی دکانوں کے اچانک دورے کئے انہوں نے ایل پی جی دکان مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام کی کی جان کے تحفظ کیلئے قوانین پر عمل درامد کریں بصورت دیگر ان کی دکانیں سیل کردی جائیں گی انہوں نے کہا کہ اس بات کو بھی یقینی بنائے بنایا جا رہا ہے کہ رہائشی علاقوں میں دن کے وقت ٹرک اور بڑی گاڑیاں کھڑی نہ ہوں کیونکہ بڑی گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک جام ہوتا ہے بعد ازاں انہوں نے تعلقہ حسین بخش مری کے مختلف علاقوں میں جاری انسداد پولیو مہم کا بھی جائزہ لیا پولیو ورکروں سے معلومات لیں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے۔