محکمہ سکولز ایجوکیشن اساتذہ سے ٹی این اے ٹیسٹ لینے میں ناکام

3 صوبہ بھر میں3 لاکھ 26 ہزار 100 میں س یصرف 4100 اساتذہ نے ٹیسٹ میں شرکت کی محکمے کی جانب سے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کرنے پر سینکڑوں اساتذہ کو معطلی کے آرڈرز جاری کر دئیے گئے

ہفتہ 2 نومبر 2024 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2024ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن اساتذہ سے ٹی این اے ٹیسٹ لینے میں ناکام ہو گیا ، 98فیصد سے زائد اساتذہ نے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کردیا،محکمہ تعلیم نے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کرنے پر سینکڑوں اساتذہ کو معطلی کے آرڈرز جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ابھی تک ٹی این اے ٹیسٹ میں صوبہ بھر سے صرف 4100 اساتذہ نے شرکت کی جبکہ صوبہ بھر میں اساتذہ کی تعداد 3 لاکھ 26ہزار 100ہے۔

امتحان کا شیڈول جاری ہونے کے باوجود تاحال 3 لاکھ 22ہزار اساتذہ نے ٹیسٹ نہیں دیا۔سکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے امتحان نہ دینے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اورسینکڑوں سکول سربراہان اور اساتذہ کو معطلی کے آرڈرز جاری کردیئے گئے ہیں اور انہیں7 روز میں محکمہ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،معطل ہونے والوںمیں زیادہ تر اساتذہ یونین کے عہدیدار ہیں۔

متعلقہ عنوان :