انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

ہفتہ 2 نومبر 2024 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

(جاری ہے)

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے مراد سعید، میاں اسلم اقبال، میاں حماد اظہر،فرحت عباس سمیت دیگر کے ناقابل ورانٹ گرفتاری جاری کردیے۔ علاوہ ازیں عدالت نے واثق قیوم،مراد سعید،زبیر نیازی،حامد رضا گیلانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور 7 نومبر تک ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تھانہ گلبرگ سمیت دیگر مقدمات میں ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔