مستقبل میں جشن سریاب ٹورنامنٹ کروانے جارہے ہیں، ڈاکٹر یاسر بازئی

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا منگل 5 نومبر 2024 11:59

مستقبل میں جشن سریاب ٹورنامنٹ کروانے جارہے ہیں، ڈاکٹر یاسر بازئی
کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 نومبر 2024ء ) ڈائریکٹر جنرل کھیل ڈاکٹر یاسر بازئی اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مختلف سول عہدوں پر رہ چکا ہوں بلوچستان کے سپورٹس مینوں کی ترقی میری اولین ترجیحات میں سے شامل ہے بلوچستان کے کسی بھی کھلاڑی کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ان کو مواقع فراہم کرنے کے لیے مستقبل میں بہت سے ایونٹ کروانے جا رہے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا حکومت بلوچستان کے ساتھ ایک کلینڈر ہے اور جس میں ہمارے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کی تاریخیں اپروو شدہ ہیں، مستقبل میں ہم ڈویژنل گیمز، صوبائی گیمزز۔

نیشنل لیول پر گیمز کروا رہے ہیں، سال 2024 میں ہم نے جشن ازادی فیسٹیول کرایا اور مستقبل قریب میں ہم جشن سریاب اور جشن گوادر کرنے جا رہے ہیں تو اس میں تقریبا ہماری کوشش ہے کہ ہم تحصیل بنیاد پر پورا صوبے میں مقابلے کروائیں فنڈز کے بارے میں ڈاکٹر یاسر بازئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کے پاس کھیلوں کے اتنے وسائل نہیں ہے جتنے باقی صوبوں کی حکومتوں کے پاس ہیں، فنڈز کی کمی کے باوجود ہماری کوشش ہے ہماری منسٹر صاحبہ اور سیکرٹری کھیل کا ویثرن ہے کے ہم اس کی کم پیسوں میں بہترین ایونٹس کروا کر کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کریں اور فنڈز کی کمی کے باوجود کم پیسوں میں اچھی سے اچھی ایکٹیویٹیز کروا رہے ہیں, جس سے بلوچستان کے کھلاڑی ملک اور قم کا نام روشن کر رہے ہیں ، جس میں سب سے بڑی مثال شاہ زیب رند، محمد وسیم و دیگر کھلاڑیوں کی ہے۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہر گیم کی دو ایسوسییشن ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو اور ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کا حل ہم نے یہ نکالا ہے کہ محکمہ کھیل نے تمام سپورٹس کے فیڈریشنز جو نیشنل لیول پہ اپریٹ کر رہی ہیں ان کو خط لکھا ہے ا کہ ہمیں اپنے این کی صوبائی الیکٹڈ لیگل باڈی بتائیں تاکہ پھر جو ایسوسییشن کی گرانٹس ہیں وہ ہم ان کو نہیں دیں جو جینون نہیں ہے، کھلاڑیوں کا فنڈ کسی کو بھی ہڑپ نہیں کرنے دیں گے۔

ڈاکٹر یاسر بازئی کا پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے بارے میں تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی بہت واضح ہے کہ اس طرح کے جو نیشنل ہیروز ہیں ان کو ہم اکموڈیٹ بھی کریں گے وہ جائی جابز میں ہو یا ان کا کیش ریوارڈ ہو تو انشاءاللہ اگے بھی جو اس طرح ملک اور صوبے کا نام روشن کرے گا گورنمنٹ اس کی حوصلہ افزائی کرے گی