Live Updates

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تیسری بار عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر قومی کیوئسٹ محمد آصف کو مبارکباد

بدھ 6 نومبر 2024 19:30

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تیسری بار عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2024ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تیسری بار عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر قومی کیوئسٹ محمد آصف کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ محمد آصف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا،محمد آصف نے چیمپئن شپ جیت کر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف کا تیسری بار چیمپئن شپ جیتنا پاکستان کے لئے اعزاز ہے،محمد آصف کی مزید کامیابیوں کےلئے دعا گو ہوں ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد آصف کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات