میرپورخاص میں مضر صحت تیل بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ فیکٹریاں ضبط

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری بدھ 6 نومبر 2024 17:38

میرپورخاص(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06اکتوبر 2024) ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری زینب حفیظ نے سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر اور ان کی وجیلینس ٹیم کے ہمراہ تعلقہ حسین بخش مری کی دیہہ ویسرو میں چلنے والی  دو آئل فیکٹریوں پر چھاپے مارے جو کہ جانوروں ومرغیوں کےفضلے سے مضر صحت تیل تیار کرتے پائی گئیں اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ معائنے کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی بھی ہوئی مزید برآں فیکٹریوں میں اس بات کا کوئی ریکارڈ نہیں تھا کہ تیل کہاں فروخت ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں دونوں فیکٹریوں کو عارضی طور پر ضبط کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :