ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج پرویز احمد چانڈیو اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین تنیو کا سندھ پولیس کے ہیلتھ انشورنس کے تحت ہسپتال میں ایڈمٹ ہونے والے پولیس اہلکار اور ان کی فیملی میمبر کی عیادت کے لیے جناح اسپتال نوابشاہ کا دورہ

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 6 نومبر 2024 17:41

نوابشاہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06اکتوبر 2024) جناح اسپتال نواب شاہ میں زیرِ علاج پولیس سب انسپکٹر اور اہلکار کے بیٹے کی ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد پرویز احمد چانڈیو اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین تنیو نے عیادت کی اور پھول کا گلدستہ پیش کیا۔سندھ پولیس ہیلتھ انشورنس کے تحت زیرِ علاج پولیس افسر اور اہلکار نے سندھ گورنمنٹ اور سندھ پولیس کے اقدام کو سراہا اور ڈھیر ساری دعائیں دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج پرویز احمد چانڈیو  نے جناح اسپتال کے ایڈمن (فوکل پرسن) سے سندھ پولیس کے ہیلتھ انشورنس کے متعلق تفصیلات لی اور پولیس افسران اور اہلکاروں کے علاج کو یقینی طور ممکن بنانے کے لیے پابند کیا واضح رہے کے گورنمنٹ آف سندھ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے اب پولیس اہلکاروں اور  افسران اور ان کی فیملیز کا علاج پولیس ہیلتھ انشورنس کے تحت مفت کیا جا رہا ہے