صدر ن لیگ محمد نوازشریف لندن سے جنیوا کے دورے پر چلے گئے

ٹرمپ الیکشن جیت گئے ہیں کیا کہیں گے؟ صحافی کا سوال، جنیوا جارہا ہوں پھر بات کریں گے۔ نوازشریف کا جواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 6 نومبر 2024 19:05

صدر ن لیگ محمد نوازشریف لندن سے جنیوا کے دورے پر چلے گئے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 نومبر 2024ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف لندن سے جنیوا کے دورے پر چلے گئے۔ میڈیا کے مطابق صدر ن لیگ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف لندن میں اپنی رہائشگاہ سے جنیوا جانے کیلئے روانہ ہوئے تو میڈیا نمائندے نے سوال پوچھا کہ ٹرمپ الیکشن جیت گئے ہیں کیا کہیں گے؟جس پر نوازشریف نے جواب دیا کہ جنیوا جارہا ہوں پھر بات کریں گے۔

نوازشریف امریکا کا دورہ کرکے گزشتہ روز لندن واپس آئے ہیں، امریکا میں نوازشریف پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کوصدارتی الیکشن جیتنے پر مبارکباددی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر امریکی قوم کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاک امریکہ تعلقات میں بہتر ی کی توقع کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے امریکا میں صدارتی انتخاب کے دوران تمام 50 ریاستوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 277 ہوگئی، انہوں نے 7 میں سے 4 سوئنگ اسٹیٹس میں فتح حاصل کی جس کے بعد ڈونلڈ ٹر مپ دوسری بار امریکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ٹرمپ پہلے صدر ہیں جوایک الیکشن ہارکردوسرا جیت گئے جبکہ ان کی مخالف امیدوار کملا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق اب تک کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 277 الیکٹورل ووٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی جبکہ کسی کو بھی صدر منتخب ہونے کیلئے 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہی جبکہ کمالا ہیرس دو سو چھبیس ووٹ کیساتھ پیچھے ہیں۔ علاوہ ازیں چالیس الیکٹورل ووٹ والی ریاست ٹیکساس سے ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے۔ ریاست اوریگن سے کمالا ہیرس جیت گئیں جہاں کے آٹھ الیکٹورل ووٹس ہیں۔ ایوان نمائندگان میں بھی ایک سو اکاسی نشستوں کے ساتھ ری پبلکن کا پلڑا بھاری ہے۔ ڈٰیموکریٹس ایک سو سینتالیس نشستیں حاصل کرسکی جبکہ چار سو پینتیس رکنی ایوان نمائندگان میں اکثریت کیلییدو سو اٹھارہ نشستوں کی ضرورت ہے۔