ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے پاسپورٹ چھیننے سے متعلق انکوائری کمیشن کی درخواست پر سماعت 3ہفتوں کے لیے ملتوی کردی

جمعہ 8 نومبر 2024 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے پاسپورٹ چھیننے سے متعلق انکوائری کمیشن کی درخواست پر سماعت 3ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے پاسپورٹ چھیننے سے متعلق انکوائری کمیشن کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہماری جانب سے اس حوالے سے دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے خلاف جو مقدمہ درج ہوا تھا اس کیخلاف ہم نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اس واقعے کے دوران ہی پاسپورٹ چوری ہونے کا واقعہ رونما ہوا تھا۔ عدالت نے ہماری درخواست کے بعد انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ان درخواستوں کو آئینی بینچ کی سننے گی۔ کچھ دن انتظار کرلیں آئینی بینچ کے سامنے اس درخواست کی سماعت ہوگی۔ عدالت نے درخواستوں کی سماعت 3 ہفتوں کے لئیے ملتوی کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ درخواستگزار کو بغیر کسی وجہ سے کراچی ائیرپورٹ سے بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔