26 ویں آئینی ترمیم کو پورے ملک نے دیکھا کس طرح پاس کیا گیا، محسن داوڑ

فہمیدہ مرزا اور اختر مینگل بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں، پارلیمنٹ میں عوامی رائے کا مذاق اڑایا گیا، گفتگو

جمعہ 8 نومبر 2024 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2024ء) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پورے ملک نے دیکھا کس طرح پاس کیا گیا، 26 ویں آئینی ترمیم کو ہم نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔محسن داوڑ اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سپریم کورٹ کے باہر اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فہمیدہ مرزا اور اختر مینگل بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں، پارلیمنٹ میں عوامی رائے کا مذاق اڑایا گیا۔

محسن داوڑ نے کہا کہ نہ اس پر کوئی بحث ہوئی اورنہ کوئی طریقہ کار فالو کیا گیا، کے پی کی سینیٹ میں نمائندگی نہیں تھی۔اس موقع پر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ میں اور محسن داوڑ 26 ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنے سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔