جاوید ملک اور اسکے والد مہردین ملک نے مجھ سے ریلوے میں TCR کی نوکری دلوانے کا وعدہ کرکے مجھ سے تین لاکھ نقد لے لئے ہیں، شاداب ملک

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 9 نومبر 2024 16:47

نوابشاہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 نومبر 2024) محرابپور کے رہائشی شاداب ملک نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کالونی نوابشاہ کے رہنے والے شخص جاویدملک جوکہ پی ایم سی اسپتال میں نوکری کرتا ہے اور اسکا والد مہردین ملک ریلوے میں الیکٹریشن ہے مجھ سے ریلوے میں TCRکی نوکری دلوانے کا وعدہ کرکے مجھ سے تین لاکھ نقد لے لئے ہیں اب ایک سال ہونے کو آیا ہے جب بھی ہم ملتے ہیں تو کہتا ہے کہ دو تین دن میں نوکری کا آرڈر مل جائے گا اس طرح یہ فراڈی شخص نوابشاہ اور محراب پور کے لوگوں کو ریلوے میں نوکری دینے کا جھانسہ دیکر مختلف لوگوں سے لاکھوں روپے اینٹھ چکا ہے  اب یہ شخص منظرعام سے غائب ہوگیا ہے جسکا مقدمہ ائیرپورٹ تھانہ نوابشاہ میں درج کرایا ہے مگر پولیس اس فراڈی شخص کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے اور ہمیں روز تھانے کے چکر کٹوائے جارہے ہیں انھوں نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد ایس ایس پی نوابشاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جاوید ملک نامی فراڈی شخص کو گرفتار کرکے میرے پیسے واپس دلاوائے جائیں اور اسے سزا دی جائے تاکہ دیگر سادہ لوح افراد اس کے فراڈ سے محفوظ رہ سکیں۔