وزیراعلی مریم نوازشریف کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت

نہتے شہریوں خواتین اور بچوں پر حملہ کرنے والے بزدل دہشت گرد انجام کو ضرور پہنچیں گے‘مریم نوازشریف

ہفتہ 9 نومبر 2024 23:21

وزیراعلی مریم نوازشریف کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ نہتے شہریوں خواتین اور بچوں پر حملہ کرنے والے بزدل دہشت گرد انجام کو ضرور پہنچیں گے۔