شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کے سلسلے میں خیبر پختونخوا باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا 2روزہ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنت کا انعقاد

پیر 11 نومبر 2024 23:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2024ء) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کے سلسلے میں خیبر پختونخوا باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار پشاور کے تعاون سے 2روزہ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنت کا انعقاد سٹی گرلز کالج گلبہار میں کیا جس میں پشاور کے مختلف کالجوں سے 6کلب نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گلبہار کلب اور برادرز کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں گلبہار کلب نے برادرز کلب کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، فائنل میں گلبہار کلب نے 24 کے مقابلے میں 34پوائنٹس سے برادرز کلب کو شکست دیدی، گلبہار کلب کی آسیہ بی بی، ارسہ علی، لائبہ احسان اور مہک علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کی اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ برادرز کلب کی آمنہ، رشیدہ اور گل رخ نے بھی فائنل میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی۔