کوالالمپور میں میلاد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شیخ عبد القادر جیلانی کی تعلیمات کی یاد میں کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں دنیا بھر سے جید مسلمان علماء و سکالرز نے شرکت کی

Muhammad Waqar Khan محمد وقار خان منگل 12 نومبر 2024 14:00

کوالالمپور میں میلاد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شیخ عبد القادر ..
کوالالمپور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12نومبر۔2024ء) دار الجیلانی انٹرنیشنل اور امانہ الوارثین کے اشتراک سے، کوالالمپور میں بیسواں سالانہ ، عظیم الشان بین الاقوامی جشن میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم  اور شیخ عبد القادر جیلانی کی تعلیمات کی یاد میں محفل کا انعقاد کیا گیا، شہزادہ غوث الوری کے چشم و چراغ، السید الشیخ عفیف الدین الجیلانی البغدادی دامت برکاتہم کی زیر سرپرستی، منعقد کی جانے والی عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا اغاز تلاوت قران پاک سے ہوا، عالم اسلام کے معروف بین الاقوامی سکالرز، جید علماء کرام، اولیائے عظام اور روحانی شخصیات ، سعودی عرب سے الحبیب عمر حامد الجیلانی، یورپ سے خصوصی طور پر شرکت کرنے والے شیخ عبدالعزیز احمد فریڈرک، برطانیہ سے شیخ محمد اسلم، ملائشیا سے  شیخ سید حبیب علی زین العابدین، سنگاپور سے سید شیخ حبیب العتس ،  ملائشیا سے ڈاکٹر محمد ایمان العقیتی اور سرزمین عرب سے تعلق رکھنے والی معروف روحانی شخصیت قاری شیخ محمد رضوان نے خاص طور پر اس محفل میں شرکت کی، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے، سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم،  اور اسوہ حسنہ مبارکہ کے خوبصورت پہلوؤں پر روشنی ڈالی، دین اسلام کے سنہری اصولوں کی روشنی میں نوجوان نسل کی تربیت، عصر حاضر کا، سب سے بڑا تقاضہ ہے، سیدنا حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ نے ہمیشہ اپنے طالب علموں اور امت مسلمہ کو، سرکار دو عالم سیدنا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی عشق کی راہ ہدایت پر چلنے کی تعلیمات سے نوازا،
 تقریب کے میزبان اور، بارگاہ عالیہ غوث العالمین شیخ عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ کے سجادہ نشین، سید الشیخ حفیف الدین الجلانی البغدادی دامت برکاتہم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، دنیا و اخرت میں ہم سب کی فلاح و بہبود، صرف اور صرف، محبت سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے مشروط ہے، اور یہ وہ محبت ہے، جو غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے، پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی ہر صورت پابندی کا تقاضا کرتی ہے، قصیدہ بردہ شریف، ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور، درود پاک سے معطر منور، روح پرور محفل پاک، کہ مقدس سما کا بیان الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں،  محفل پاک کے اخر میں، رحمت اللعالمین، سراج سالکین، مراد المشتاقین، محبوب رب العالمین، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور، سلام عقیدت کا نظرانہ پیش کیا گیا اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود یکجہتی اور فلسطین کی ازادی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی، بیسویں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس میں، ملائشیا کے مقامی شہریوں اہم شخصیات اور علمائے کرام کے علاوہ، کینیڈا ، برطانیہ سنگاپور،  اسٹریلیا،  پاکستان انڈونیشیا، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور بھارت سمیت، دیگر کئی ممالک سے ائے ہوئے، ہزاروں غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی ۔