پسپ پروگرام کے تحت شہر میں جاری کام کی رفتار کو تیز کیاجائے ،ایڈیشنل کمشنرکوآرڈینیشن

منگل 12 نومبر 2024 15:52

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2024ء) ایڈیشنل کمشنرکوآرڈینیشن ساہیوالڈاکٹر صفدر حسین نے کہا ہے کہ پسپ پروگرام کے تحت شہر میں جاری کام کی رفتار کو تیز کیاجائے، خصوصا مصروف شاہراہوں پر زیادہ توجہ دی جائے تاکہ عوام کو ٹریفک مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کے عمل کو بھی مزید تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو دھول مٹی سے بچایا جا سکے اور انہیں صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں کمشنر آفس میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل کمشنرکوارڈینیشن ڈاکٹر صفدر حسین نے کہا کہ تمام منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کو کم کیا جاسکے۔ اس موقع پر پسپ پروگرام کے انفراسٹرکچر انجینئر حمزہ چوہان نے پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ دی۔\378

متعلقہ عنوان :