توشہ خانہ کیس 2،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کا فیصلہ نہ ہو سکا

منگل 12 نومبر 2024 17:36

توشہ خانہ کیس 2،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کا فیصلہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2024ء) توشہ خانہ کیس 2 میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بری کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ نہ ہو سکا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بری کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں دونوں کی بری کرنے کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہو گئے تھے جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس 2 میں درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی۔ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کی ہے۔