سندھ حکومت آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، مراد علی شاہ

خاندانی منصوبہ بندی کی سروسز تمام صحت مراکز میں مہیا کرنے کو یقینی بنا رہے ہیں ،یو این ایف پی اے کے ریجنل ڈائریکٹر سے گفگتگو

منگل 12 نومبر 2024 22:17

سندھ حکومت آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، مراد علی شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2024ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے یونائٹیڈ نیشن پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی ای) کے ریجنل ڈائریکٹر پیو اسمتھ کی ملاقات ہوئی۔پاکستان میں یو این ایف پی اے کے نمائندہ ڈاکٹر لوئے شبانہ، یو این ایف پی اے سندھ کے سربراہ مقدر شاہ اور پروگرام اینالسٹ رینوکا سوامی ملاقات میں شامل تھے۔

وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور سیکریٹری پاپولیشن عبدالہادی بلو بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں خاندانی منصوبہ بندی اور بڑھتی ہوئی آبادی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، سندھ حکومت خاندانی منصوبہ بندی کی سروسز تمام صحت مراکز میں مہیا کرنے کو یقینی بنا رہی ہے، بڑھتی ہوئی آبادی کے بڑے مسائل ہیں۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹر پیو اسمتھ نے کہا کہ لوگوں کو بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے آگاہی دینا ضروری ہے، خاندانی منصوبہ بندی کا مقصد صحتمند خاندان ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے آبادی کے حوالے سے پاپولیشن ٹاسک فورس بنائی ہے، ہمارا مقصد آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد کو کم کرنا ہے، سندھ کی آبادی 55 ملین سے زائد ہے۔انہوں نے کہا کہ پیدائش اور ہجرت کی وجہ سے صوبے کی آبادی بڑھ رہی ہے، سندھ حکومت آبادی میں اضافے کی دونوں وجوہات پر کام کر رہی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صحت و تعلیمی سہولیات، خوراک اور رہائش اور روزگار کے مواقع چیلنج بنتے جارہا ہے، آبادی اور وسائل کے درمیان مناسب توازن ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :