چیچہ وطنی گاؤں 50، بارہ ایل میں شوہر نے گھریلو جھگڑوں پربیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا

جمعرات 14 نومبر 2024 14:51

چیچہ وطنی گاؤں 50، بارہ ایل میں شوہر نے گھریلو جھگڑوں پربیوی کوچھریوں ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2024ء) چیچہ وطنی میں شوہر نے گھریلو جھگڑوں پر بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ملزم نے آلہ قتل سمیت پولیس کو گرفتار ی دیدی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گاؤں50،بارہ ایل کے رہائشی 29 سالہ ملزم وقاص کا اپنی 28 سالہ بیوی ثنا فرید سے گھریلو جھگڑا چل رہا تھا،مقتولہ مضافاتی آبادی سے گاؤں 40 ،بارہ ایل جارہی تھی کہ مسلح ملزم تعاقب کرتا ہوا وہاں پہنچ گیااور چھریوں کے وار کرکے اپنی بیوی کو وہیں قتل کردیا،ملزم نے بعدازاں آلہ قتل سمیت پولیس کو گرفتار ی دیدی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :