
سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام آئی ٹرپل ای انڈسٹریل الیکٹرانکس سوسائٹی ڈے اور ممبرشپ ڈرائیوکا انعقاد
پیر 18 نومبر 2024 23:32
(جاری ہے)
ایمبیڈڈ سسٹمز، گرین انرجی، اور زیرِ آب مواصلات کے ماہر، سرسیدیونیورسٹی کے فارغ التحصیل پروفیسر ڈاکٹر ایم یوسف عرفان ضیا نے "Cost-effective Ocean Exploration Technologies" پر ایک معلوماتی پریزنٹیشن دی، جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ڈاکٹر اویس یاسین نے "Industry 4.0/5.0 in Pakistan along with Challenged and Opportunities" پر ایک جامع پریزنٹیشن دی۔
دونوں پریزنٹیشن کو لوگوں نے بے حد پسند کیا۔ سیشن کے دوران مشترکہ تکنیکی علم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس تقریب میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے ریکٹر اور IEEE کراچی سیکشن کے چیئر پروفیسر ڈاکٹر طارق رحیم سومرو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے IEEE کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے پر زور دیا اور تعلیم اور کیریئر کی ترقی میں پروفیشنل سوسائٹیز کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری نے سرسید یونیورسٹی میں IEEE انڈسٹریل الیکٹرانکس سوسائٹی کی چیئر کے قیام کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے اختراعی منصوبوں کے لیے فنڈ حاصل کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منور حسین نے اس تجویز کی تائید کی اور چیئر کے قیام میں پروفیسر چودھری کی رہنمائی کی درخواست کی۔ سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منور حسین نے رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی کے ہمراہ مہمان خصوصی اور مقریرن کو شیلڈز پیش کیں۔ مزید برآں، IES ڈے کے انتظامات کے لیے محنت کرنے والے رضاکار طلبہ میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کا اختتام پرمہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر طارق رحیم سومرو نے دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ کیک کاٹا اور آخر میں شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کی سینئر لیکچرار محترمہ ماریہ اشرف نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔ IEEE IES ممبرشپ ڈرائیو نے سرسید یونیورسٹی کے طلبا اور فیکلٹی میں انڈسٹرئیل الیکٹرانکس سوسائیٹی کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیااور انھیں اس تنظیم سے منسلک ہونے کی ترغیب دی۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز
-
پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل طلبہ کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
-
وائس چانسلرنے ہیلی کالج آف کامرس میں 250 کلو واٹ سولر سسٹم کا افتتاح کردیا
-
انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرنیٹ (فرسٹ اینول) کے امتحانات 29 اپریل سے شروع ہوں گے
-
کراچی میں 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ
-
دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روسی زبان کا کورس شروع کردیا
-
میٹرک بورڈ کراچی کی ٹیم کا میڈیا کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ
-
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2روزہ آٹھویں عالمی کانفرنس اختتام پذیر
-
کراچی میں نویں اوردسویں کے امتحانات کا آغاز (کل) سے ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.