پاکستان زرعی آمدن پر انکم ٹیکس سے 65 ارب روپے جمع کر سکتا ہے، رپورٹ
بڑے سیکٹرز تمباکو، چائے، ریئل اسٹیٹ، آٹو موبائیلز اور فارماسیوٹیکلز 1.2ٹریلین روپے جمع کراتے ہیں،رپورٹ میں انکشاف
بدھ 20 نومبر 2024 14:19
(جاری ہے)
پاکستان کی قومی ٹیکس پالیسی کی راؤنڈ ٹیبل کے دوران پاکستان اور فریڈرک ایبرٹ اسٹفٹنگ اور پبلک سروس انٹرنیشنل کیساتھ مشترکہ طور پر جاری ہونے والی رپورٹ میں 1.2ٹریلین روپے کے ٹیکس عملدرآمد کے خلا کی نشاندہی کرتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ5بڑے سیکٹرز تمباکو، چائے، ریئل اسٹیٹ، آٹو موبائیلز اور فارماسیوٹیکلز 1.2ٹریلین روپے جمع کراتے ہیں۔
چیئر مین اسٹینڈنگ کمٰیٹی برائے خزانہ و آمدن سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ آمرانہ و جمہوری حکومت کی مشترکہ ناکامی ہے کہ ہر کوئی ٹیکس نظام میں موجود خرابیوں کو ختم کرنے میں ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ تنخواہ دار طبقہ پرچون فروشوں سے زیادہ انکم ٹیکس ادا کر رہا ہے،یہی چیز رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر بھی صادق آتی ہے جو کہ ملک کا سب سے بڑا سیکٹر ہے لیکن وہ اپنی حیثیت کے مطابق ادا نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ ان پر واضح نہیں ہے کہ ٹیکس ریٹ کتنے کم ہو سکتے ہیں تاہم ملک آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہے، اس مرحلے پر ایک سیاسی عزم کی ضرورت ہے جس سے موجودہ ٹیکس کے نظام میں موجود خرابیاں دور ہوسکیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
محکمہ زراعت نے گندم کی منظور شدہ اقسام کے بیج کی قیمت 4500 روپے فی تھیلا کر دی
-
سورج مکھی کی کاشت کا شیڈول جاری
-
سن فلاورکی بمپر کراپ کے حصو ل کے لئے ہائبرڈ اقسام کو موزوں ترین قرار دیدیاگیا
-
ساہیوال ڈویژن نے گندم کی کاشت کا 99 فی صد ہدف حاصل کر لیا ،ڈائریکٹر زراعت ساہیوال
-
پاکستان 65 بلین لیٹر سالانہ دودھ کی پیداوار حاصل کرکے دنیا کا پانچواں بڑا ملک قرار پایا
-
آخری چنائی والی کپاس کا ریشہ کمزور اور بنولہ بیج بنانے کے قابل نہ ہونے کے باعث اس سے بیج بنانے سے گریز کی ہدایت
-
پاکستان زرعی آمدن پر انکم ٹیکس سے 65 ارب روپے جمع کر سکتا ہے، رپورٹ
-
حکومت نے کسانوں کوپیاز اور ٹماٹر کی کاشت و پیداوار میں اضافہ کیلئے3 ارب روپے کا خصوصی پیکج دیا ہے، ترجمان
-
گنے کی قیمت مقررنہ کی گئی تو 20 نومبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کریں گے
-
مویشی پال حضرات کو 27 ہزار روپے فی جانور بلاسود قرض دیا جائے گا، ڈاکٹر تنویر احمد
-
ترمیمی بل ،زرعی کے ساتھ لائیو سٹاک پر بھی ٹیکس لاگو کیا جائے گا
-
حکومت پنجاب کاشتکاروں کی خوشحالی اور زرعی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، سید عاشق حسین کرمانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.