ُ خادم حسین رضوی کا سالانہ عرس،4 ایس پیز کی سربراہی میں 18سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا چوک یتیم خانہ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ عرس کے شرکاء کے تحفظ او ر اطمینان کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران

جمعرات 21 نومبر 2024 22:35

Jلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2024ء) خادم حسین رضوی کے عرس کے تیسرے دن ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے چوک یتیم خانہ، ملتان روڈ، اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے عرس کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران، پولیس جوانوں، اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔فیصل کامران نے عرس کے داخلی پوائنٹس پر شرکاء کی چیکنگ کے عمل کا معائنہ کیا اور جوانوں کومشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عرس میں شریک افراد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ شرکاء کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔عرس کی سکیورٹی کے لیے 4 ایس پیز کی سربراہی میں 1800 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ جو تین شفٹوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، اور دیگر گشت کرنے والی ٹیمیں یتیم خانہ اور اس سے ملحقہ شاہرائوں پر گشت یقینی بنا رہی ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے یقین دلایا کہ عرس کے اختتام تک پلان کے مطابق سخت سیکورٹی انتظامات جاری رہیں گے، تاکہ شرکاء مکمل اطمینان اور تحفظ کے ساتھ عرس میں شرکت کر سکیں۔