پورا ملک تیار ہے 24 نومبر کی کال پر

پنجاب پولیس ہمیں دھمکیاں دے رہی ہیں،کہا جا رہا ہے پولیس عوام کا بینڈ بجائے گی ۔بانی پی ٹی آئی کی کال پر اسلام آباد پہنچے گے،وفاقی حکومت ہمارا راستہ روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے معظم بٹ

ہفتہ 23 نومبر 2024 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2024ء) پورا ملک تیار ہے 24 نومبر کی کال پر،احتجاج ہمارہ آئینی حق ہے، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے پورے صوبے کی قبائلی بیلٹ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، فرقہ وارانہ فسادات کروانے والے کون ہیں ہمارے نزدیک موجودہ وفاقی حکومت ذمہ دار ہے، دشمنان پاکستان ہمیشہ اپنے مقاصد کے لیے بڑے سے بڑا سانحہ کرواتے ہیں، ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار اورمعظم بٹ ایڈووکیٹ کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف نے فائنل کال دی ہے،پورے ملک سے بانی پی ٹی آئی کی کال پر اسلام آباد پہنچے گے،وفاقی حکومت ہمارا راستہ روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،پرامن احتجاج عوام کا بنیادی حق ہے اور ہم اپنا آئینی حق استعمال کرینگے،ہمیں آئینی حق سے روکنے کے لیے جگہ جگہ پر کنٹینرز لگا دئیے گئے،پنجاب پولیس ہمیں دھمکیاں دے رہی ہیں،کہا جا رہا ہے پولیس عوام کا بینڈ بجائے گی جو بنیادی حقوق کے خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

آئین اور قانون کے مطابق پرامن احتجاج کرینگے، آج تاریخی دن ہے، کل تاریخی احتجاج ہوگا، پورا ملک تیار ہے 24 نومبر کی کال پر،2012 کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ عوامی احتجاج اور عوامی اجتماع میں سیکیورٹی اداروں کا فرض ہے سیکیورٹی فراہم کرنے کا، احتجاج ہمارہ آئینی حق ہے، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے اٹک کے ڈی پی او نے کہا کہ ہم ان کا بینڈ بجا دیں گے، وہ لوگ جو ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہیں لیتے ہیں وہ اب عوام کو ہی دھمکیاں دے رہے ہیں، ایسی دھمکیاں سٹیٹ کے نظام کے خلاف دینا آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی ہے،ہم نے پورے ملک کو کہا ہوا ہے کہ آئین میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے، بنیادی انسانی حقوق، سیاسی حقوق اور دیگر حقوق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے شاندانہ گلزار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کی عوام سے مخاطب ہوں، عالم اسلام اور دنیا سے مخاطب ہوں، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آخری کال ہے کل کی، پورے صوبے کی قبائلی بیلٹ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، فرقہ وارانہ فسادات کروانے والے کون ہیں ہمارے نزدیک موجودہ وفاقی حکومت ذمہ دار ہے، دشمنان پاکستان ہمیشہ اپنے مقاصد کے لیے بڑے سے بڑا سانحہ کرواتے ہیں، کسی اہل سنت کو نعرہ حیدری یا علی سے کوئی مسئلہ نہیں، تو پھر یہ مسئلہ ہے کسی تھوڑا نہیں پورا سوچیں،ایسے دہشتگردوں کے لیے تو کوئی سیاستدان ، کوئی ڈی پی او، کوئی پولیس والا دھمکی نہیں دیتا، پی ٹی آئی کے لیے یہ ہر وقت زبان درازی کرتے ہیں،ہم پاکستان کے بغیر تنخواہ والے مجاہد ہیں، 9 مئی 25 مئی 4 اکتوبر کو بھی بدلا نہیں لیا، کل ہم ہر حال میں نکلیں گے، جو مشکل ہو، جتنا وقت لگے، ہم ڈی چوک پہنچیں گے، ہم نے ہر حال میں حقیقی آزادی لینی ہے،