زرعی یونیورسٹی پشاورمیں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 87 واں اجلاس

منگل 26 نومبر 2024 13:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2024ء) زرعی یونیورسٹی پشاور میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی (ایف اینڈ پی سی) میٹنگ کا 87 واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ٹریژرر ڈاکٹر عبدالسلام نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔

اجلاس میں 25-2024 کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے تنخواہوں میں اضافہ کی نوٹیفکیشن اختیار کرنے اور اس پر تفصیلی بحث کے بعد سنڈیکیٹ سے منظوری کے لئے تجویز کیا گیا۔وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے اجلاس کے ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے فورم کو بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالنے کا تہہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں تعاون پر ہائرایجوکیشن کمیشن و صوبائی حکومت کے کردار کو بھی سراہا اور یونیورسٹی میں جاری سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔

اجلاس میں ڈین و پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان، ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد، ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر محمد بلال، ڈائریکٹر فنانس، ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان مس سمینہ درانی (آن لائن)، ڈپٹی سیکرٹری ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا زین علی رضا، ڈپٹی سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا ریاض محمد ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا عائشہ کرن ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر داؤد ناظم اور اسسٹنٹ ٹریژررز گوہر علی نے شرکت کی۔