میٹرک سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

بدھ 27 نومبر 2024 13:39

میٹرک سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2024ء) میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کر دی گئی، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 6دسمبر تک داخلہ جمع کرواسکیں گے۔2گنا فیس کے ساتھ 20دسمبر تک داخلہ جمع کروایا جاسکے گا۔3گنا فیس کے ساتھ 2جنوری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔میٹرک کیسالانہ امتحان کا آغاز 4مارچ 2025ء سے ہوگا۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :