ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا 14واں جلسہ تقسیمِ اسناد (کل) ہوگا

بدھ 27 نومبر 2024 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2024ء) ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے 14ویں جلسہ تقسیمِ اسناد کا انعقاد جمعرات ، 28 نومبر کو "اوجھا کرکٹ گرانڈ " میں ہوگا، جس کے مہمان خصوصی گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری ہوں گے، جلسہ تقسیم اسناد کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ڈاؤ یونیورسٹی کے تمام ملحقہ اداروں اور ذیلی شعبوں کے 2 ہزار سے زائد طلبا وطالبات کو ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی ، کانووکیشن کمیٹی کی چیئرپرسن پروفیسر نازلی حسین اور سیکریٹری پروفیسر صبا سہیل کی جانب سے دیگر کمیٹی ممبران سے رابطے کے ذریعے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، کانووکیشن کی ذیلی کمیٹیوں کے تمام سربراہوں کی جانب سے کانووکیشن کے مقام " اوجھا کرکٹ گرانڈ" کا دورہ کیا گیا اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :