اقرایونیورسٹی میں جشن فیشن اوڈیسی شو کا انعقاد

اے آئی ایف ڈی کے فائنل ایئر طلبا کے 60 شاہکار ڈیزائن پیش کیے گئے

بدھ 27 نومبر 2024 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2024ء) ایشین انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن نے اپنے 24 سالہ سفر کا جشن "فیشن اوڈیسی" کے شاندار شو کے ذریعے منایا۔ تقریب کراچی کی اقرا یونیورسٹی میں منعقد ہوئی، جس میں معروف شخصیات، فیشن آئیکونز، اور کارپوریٹ رہنما شریک ہوئی(اے آئی ایف ڈی)نے 24 سالہ فیشن کے سفر کو منانے کے لیے "فیشن اوڈیسی" کے عنوان سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔

فیشن شو قیوم آباد پرواقع اقرا یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد ہوا، جس میں اے آئی ایف ڈی کے طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

شو میں اے آئی ایف ڈی کے 2024 کے فائنل ایئر کے طلبا کے 60 شاہکار ڈیزائن پیش کیے جنہیں معروف ماڈلز نے زیب تن کیا۔ مشہور فیشن اسٹائلسٹ تابش کھوجہ نے ڈیزائنز کو اسٹائل کیا، جبکہ 10 خصوصی ڈیزائنز کی تصویری نمائش بھی کی گئی،اے آئی ایف ڈی کی بانی صنوبر احسن نے کہا کہ ادارہ اپنے طلبا اور فیکلٹی کی تخلیقی صلاحیتوں پر فخر کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ادارے کے فارغ التحصیل افراد مقامی اور بین الاقوامی سطح پر فیشن انڈسٹری میں اپنا مقام بنا چکے ہیں، اقرا یونیورسٹی کیچیئرمین نوید لاکھانی نے کہا کہ فیشن شو کامقصد طلبا کے ٹیلنٹ کو سراہنا ہے امید ہے پاکستان میں فیشن انڈسٹری ترقی کریگی۔

متعلقہ عنوان :