ایم ڈی کیٹ، دوبارہ ٹیسٹ کیلئے دو جامعات کا اعلان

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوگا

بدھ 27 نومبر 2024 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2024ء) ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ ٹیسٹ کے لیے دو جامعات نے اعلان کیا ہے، اس حوالے سے ایس ای بی ٹیسٹنگ سروس نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوگا، جبکہ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت لیا جائے گا۔نوٹیفیکشن میں بتایا گیا کہ دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے ڈا یونیورسٹی کے بجائے جامعہ کراچی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :