ملک میں صنعت وتجارت تباہ اور مہنگائی و بیروز گاری انتہا کو پہنچ ہو چکی ہے،صدر بارمیاں انوارالحق

جمعرات 28 نومبر 2024 10:20

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2024ء) فیصل آباد ڈائیزاینڈ کیمیکل ایسوسی ایشن ا مام بارگاہ روڈ کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بارمیاں انوارالحق، ایوب صابر،خواجہ آصف سراج، صدر میاں زوہیب سرور، افتخارمغل نے کہا معاشرے میں عدم برداشت بڑھنے، افراتفری اور سیاسی بحرانوں کی وجہ سے ملک میں صنعت وتجارت تباہ اور مہنگائی و بیروز گاری انتہا کو پہنچ ہو چکی ہے جبکہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ نے ملکی نظام تہس نہس کر دیا ہے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت علاقائی ریاستوں کے ساتھ تجارت ا قتصادی انضمام اورروابط کومضبوط بنانے علاوہ برآمدات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے پاکستان کے نجی شعبے کو تمام علاقائی ریا ستو ں میں مشترکہ منصوبوں میںبرآمدات اور سرمایہ کا ری کے مواقع تلاش کرنے پر توجہ دینا چاہییے اس سے نہ صرف برآمدات بڑھے گی بلکہ معاشی خوشحالی ا ئے گی انھوں نے مزیدکہاپاکستان کے علاوہ دیگر تمام علاقائی ریاستیں باہمی اور کثیر الجہتی تجا رت کے فروغ سے بھر پور فائدہ اٹھا رہی ہیں لیکن پاکستان کاتجارتی خسار ہ بڑھ رہا ہے انہوں نے وزیرخزانہ محمداورنگزیب سے مقامی صنعتوں اورSMEs سمیت ہوم انڈسٹری کیلئے شرح سود میںکمی اورموجودہ بحرانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسٹیٹ بینک سے صنعتوں کو کم شرح سودپر قرضے دینے کا مطالبہ کیا تقریب میں شبیراحمدچاولہ،عاطف منیر، مسلم توقیر، حاجی محمدرمضان، میاں ممتاز، محمود الہی، فیصل خالد،عبدالناصر، محمدنواز،حسنین رمضان،امتتازورک،عادل شیخ نے بھی خطاب کیا