ہمارے پاس بہت سے بزنس ائیڈیاز ہیں جن سے چیمبرز ممبران استفادہ حاصل کرسکتے ہیں،وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی

جمعرات 28 نومبر 2024 17:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2024ء) سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سے بزنس ائیڈیاز ہیں جن سے چیمبرز ممبران استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔جس کے لئے 70 فیصد سرمایہ کارکے یونیورسٹی 30 فیصد معاونت کریں گے۔زرائع کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے سرگودھا چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد پر کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں چیمبرز آف کامرس کی مدد کے لیے ہم ہر وقت حاضر ہیں اور انڈسٹری ایکڈمیا لینکیج کے فروغ کے لیے مل جل کر کام کرنا ہے۔

اس لئے چیمبر کے ساتھ فری ریسرچ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں جس کے لئے ریسرچ کے کاموں میں یونیورسٹی چیمبر کی مدد کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چین کیسرمایہ کاروں کے ساتھ کاروبار کے لئے یونیورسٹی تاجران کی مدد کر سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چائنہ کے ساتھ گوشت کی ایکسپورٹ پرجوائنٹ وینچر ہو سکتا ہے۔یونیورسٹی سٹرس فروٹ ، منرل اور ریئل اسٹیٹ پر کام کر سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا 100 ملین کی لاگت سے ہم نے کیبل نیٹ ورک کو تبدیل کر دیا ہے ۔جلد ہی آن لائن پروگرام شروع کریں گے۔اور ویب ٹی وی بھی لانچ کر دیا ہے جس پر لوگ سیاسی خبروں کے بغیر اچھے پروگرامز دیکھ سکیں گے۔ یونیورسٹی میں تین میگا واٹ کا سولر سسٹم لگایا گیاجس سے واپڈا کو بجلی فروخت کریں گے۔ فیکلٹی کی ٹریننگ کے لیے ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ سنٹر کا قیام بہت جلد عمل میں لایا جائے گا۔

سرگودھا میں کاروباری سرگرمیوں اور برآمدات کے فروغ کے لیے ایکسپو سینٹر قائم کرنے کا پروگرام ہے ۔اس کے قیام کے لئے جگہ یونیورسٹی دے گی اس پر بلڈنگ چیمبر اپنے ریسورسز سے تعمیر کرے گا۔ سٹرس فروٹ کی بیماریوں سے پاک پیداوار کے فروغ کے لئے یونیورسٹی 50 لاکھ پودے دینے کے لیے تیار ہے۔ ملازمین کے لیے فری رہائش کے علاوہ پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے باہمی تعاون سے 200 بیڈ کا ہسپتال بنانے جا رہے ہیں، جس پر 1.5 بلین خرچ ہوں گے۔اس موقع پر چیمبرز ممبران نے کہا کہ سرگودھا چیمبر کا وڑن ہے کہ یوتھ کو بزنس اور انڈسٹری میں لایا جائے جس کے لیے بہت جلد سرگودھا چیمبر میں انکیوبیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ آخر میں چیمبر کی جانب سے مہمان کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔