سرحد چیمبر کاخیبر پختونخوا میں صنعتوں کی ترقی کیلئے کمرشل بینکوں کے ذریعے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء لینڈنگ کی شرح میں اضافے سمیت شرح سود میں سنگل ڈیجیٹ پر لانے کا مطالبہ
جمعرات 28 نومبر 2024 19:15
(جاری ہے)
سیمینار میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ،ْ نائب صدر شہریار خان ،ْ اسٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور چیف منیجر وقار علی ،ْ دی بینک آف خیبر پختونخوا کے بورڈ ممبر اور نامور سکالر قاضی عبدالصمد ،ْ سرحد چیمبر کے سابق صدر فواد اسحق ،ْ سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین آفتاب اقبال ،ْ محمد اشفاق ،ْ سیف اللہ خان ،ْ ندیم رئوف ،ْ سابق سینئر نائب صدر عمران خان مہمند اور ،ْ عبدالماجد ،ْ سید اعجاز علی شاہ ،ْ فیروز شاہ ،ْ مظہر الحق ،ْ عاطف خواجہ ،ْ زاہد سلطان ایڈووکیٹ ،ْ راشد اقبال صدیقی اور سرحد چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن کے علاوہ مختلف کمرشل بینکوں کے منیجرز اور نمائندوں نے کثیر تعداد میںشرکت کی۔
سیمینار کے دوران دی بینک کے شریعہ بورڈ کے ممبر اور اسکالر قاضی عبدالصمد نے اسلامک بینک کاری کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے چیف منیجر وقار علی نے اس موقع پر ابتدائی کلمات میں اسلامک بینک کاری کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنے کے بارے میں اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ریگولری ،ْ شریعہ گورننس ،ْ آئوٹ ریج آف مارکیٹ ،ْ ڈویلپمنٹ ،ْ فریم ورکس اور بیسک آگاہی اور یورنیورسٹیز / تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف پروگراموں کے انعقاد اور دیگر اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینئر افسر نے موجودہ دور میں اسلامک بینک کاری کی اہمیت اور افادیت کو سیمینار کے دوران اجاگر کیا۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے کہا کہ کمرشل بینکوں کی جانب سے لینڈنگ کی شرح کے مقابلے میں ڈیپازٹ میں بتدریج اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کمرشل بینکوں نے خیبر پختونخوا کو ریڈزون میں ڈالا ہوا ہے جو کہ صوبے کی عوام اور کاروباری طبقہ کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قرضوں کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں معاشی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے چھوٹے پیمانے پر قرضوں کے اجراء کی اشد ضرورت ہے۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان ،ْ سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان اور شہریار خان نے کمرشل بینکوں کی جانب سے بزنس کمیونٹی کوقرضوں کے اجراء میں رکاوٹوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قرضوں کی فراہمی کیلئے نظام و طریقہ کار کو سہل بنایا جائے ۔ انہوں نے رننگ فنانس ،ْIDBP کی بحالی اور شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ پر لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ قبل ازیں سرحد چیمبر کے سابق صدر فواد اسحق ،ْ ایگزیکٹو ممبران اور بزنس کمیونٹی کے ممبران نے بھی خطاب کیا اور اسلامک بینک کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.