نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے زیر اہتمام پولیمرز اور کمپوزٹس کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

جمعہ 29 نومبر 2024 13:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2024ء) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام پولیمرز اور کمپوزٹس کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقادکیاگیاجس میں متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، برطانیہ، سعودی عرب، قطر اور جمہوریہ چیک سمیت مختلف ممالک سے 35 ماہرین نے آن لائن اپنے تحقیقی کام پیش کئے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے دوران طلبہ کیلئے ایک بین الاقوامی سطح کا پوسٹر مقابلہ بھی منعقد کیا گیاجس میں مختلف یونیورسٹیز سے طلبانے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بعدازاں بہترین پوسٹر پیش کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ مذکورہ کانفرنس پولیمرز اور کمپوزٹس کے شعبے میں عالمی سطح پر جاری تحقیقی کام کے حوالے سے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔ اس موقع پر صدر کانفرنس پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب وائس چانسلر کمالیہ یونیورسٹی اور کانفرنس سیکرٹری ڈاکٹر خبیب شاکر نے کانفرنس کے انعقاد میں کردار ادا کرنے والے تمام اساتذہ، عملہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔