پنجاب بار کونسل کے زیر سایہ چکوال بار میں بھی ووکیشنل ٹرینگ کا عمل جاری

Qamar Abbas قمرعباس جمعہ 29 نومبر 2024 16:34

چکوال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29نومبر 2024) پنجاب بار کونسل کے زیر سایہ چکوال بار میں بھی ووکیشنل ٹرینگ کا عمل جاری ہے۔چکوال بار میں اس وقت 30 وکلا ووکیشنل ٹرینگ حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جن وکلا حضرات کا لائسنس 2022 کے بعد بنا یا جو لائسنس نئے بن رہے ہیں پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر ان تمام کو ووکیشنل ٹرینگ دی جا رہی یے۔ووکیشنل ٹرینگ میں چکوال بار سے خصوصی طور پر صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال معروف قانون دان امجد بشیر مرزا، نائب صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال چوھدری فیصل کہوٹ ،سیکٹری چکوال بار معروف قانون دان خواجہ عمیر،ڈسٹرکٹ بار چکوال کی انتظامیہ اور ممبر پنجاب بار معروف قانون دان اشفاق کہوٹ اہم ترین کردار ادا کر ریے ہیں۔

متعلقہ عنوان :