چوکی گڑھی احمد آباد میں دوران حراست تشدد سے قتل ہونے والے شہروز حیدر کے کیس میں نامزد ملزم سابق چوکی انچارج سب انسپکٹر سید محمد علی شاہ کی عبوری درخواست ضمانت خارج ، ملزم کمرہ عدالت سے فرار

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ جمعہ 29 نومبر 2024 16:39

گجرات(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29نومبر 2024) دوران حراست پولیس تشدد سے قتل ہونے والے شہروز حیدر کے کیس میں نامزد ملزم سابق چوکی انچارج گڑھی احمد آباد سب انسپکٹر سید محمد علی شاہ کی عبوری درخواست ضمانت خارج ملزم پیٹی بھائیوں کے خصوصی تعاون سے کمرہ عدالت سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ایڈیشنل سیشن جج گجرات عابد رضا خان نے دوران پولیس حراست شہروز حیدر سکنہ گڑھی احمد آباد کو تشدد کر کے قتل کرنے والے سابق چوکی انچارج گڑھی احمد آباد سب انسپکٹر سید محمد علی شاہ سکنہ گلیانہ کی عبوری درخواست ضمانت 8 ماہ بعد خارج کردی ملزم 8 ماہ سے عبوری ضمانت پر تھا جبکہ اسی کیس میں نامزد ہمراہی ملزم کانسٹیبل آفتاب بٹ سکنہ لنگے کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری اسی کورٹ سے خارج ہوچکی ہے یہ مقدمہ سابق ایس ایچ او تھانہ لاری عبد الحئیی چیمہ کی مدعیت میں چوکی انچارج سب انسپکٹر سید محمد علی شاہ،کانسٹیبل آفتاب بٹ وغیرہ کے خلاف درج ہوا تھا ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں مقدمہ نمبر 24/98 بجرم زیر دفعات 302،342،34 ت پ 155 سی پولیس آرڈر کے تحت درج ہے فرار ہونے والا ملزم سید محمد علی شاہ سب انسپکٹر سید شعیب شاہ کا بڑا بھائی ہے سابق چوکی انچارج شاہدولہ گیٹ سید شعیب شاہ کے خلاف بھی تھانہ بی ڈویژن گجرات میں شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرکے بھتہ وصول کرنے کا مقدمہ درج تھا