مشیر ثارہ عباسی سے سے مظفرآباد کے مختلف وارڈز سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود کی ملاقات

جمعہ 29 نومبر 2024 18:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2024ء) آزادکشمیر حکومت کی مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی سے مظفرآباد شہر کے مختلف وارڈز سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود نے ملاقات کی ۔ وفد نے اپنے وارڈز سے متعلقہ مسائل سے مشیر حکومت کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر حکومت محترمہ نثارہ عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر مظفرآباد شہر کی ترقی اور اسے دارالحکومت کے شایان شان شہر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

شہر مختلف منصوبہ جات پر کام شروع ہے۔مظفرآباد میں سلاٹر ہاوس کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ شہر کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت تیز کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے مظفرآباد شہر کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر مسائل کا خود جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اپنی طرف سے اور اہلیان مظفرآباد کی جانب سے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے شہر کے بڑی منصوبوں کی طرف توجہ دی اور انکا خود موقع پر جا کر معائنہ کیا۔

مشیر حکومت نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر مظفرآباد کی تمام وارڈز کا تفصیلی دورہ شروع کر رکھا ہے۔ تمام وارڈز کے مسائل کا جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے وزیراعظم کو تجاویز پیش کروں گی تاکہ انکا حل ہو سکے۔ عوامی خدمت میرا مشن ہے۔ مظفرآباد ہم سب کا شہر ہے ہم نے مل کر اسکی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔