وزیرتعلیم سکولز آزاد کشمیر دیوان علی خان چغتائی نے آزاد کشمیر میں ''پرائم منسٹر نیشنل مائنڈ سپورٹس انشیٹو'' پروگرام کا آغاز کر دیا
جمعہ 29 نومبر 2024 19:31
(جاری ہے)
وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی نے آزاد کشمیر میں نیشنل مائنڈ پورٹس انشیٹو کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔
آزاد کشمیر کے طلبہ کو نیشنل مائنڈ سپورٹس انشیٹو کے تحت سیکھنے کے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے چیس فیڈریشن آف پاکستان اور بین الاقوامی چیس ٹرینرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر داؤد محمد بڑیچ نے لانچنگ سرمنی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں مائنڈ سپورٹس انشیٹو کا آغاز خوش آئند ہے۔ آزاد کشمیر میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے یہاں کے بچے انتہائی ذہین ہیں جو بین الاقوامی سطح پر ہر قسم کے کھیلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے۔ حکومت نوجوانوں کو مائنڈ سپورٹس کے مواقع فراہم کرنے کے لیے چیس فیڈریشن آف پاکستان کودرکار تعاون فراہم کرے گی۔ اس سے پہلے بین الاقوامی اور قومی چیس ماسٹرز نے آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں سے شریک 40 سے زائد طلبہ کے ساتھ شطرنج کھیلی اور ان کی رہنمائی بھی کی۔ بیکن ہاوس مظفرآباد سے آٹھویں گریڈ کے ہونہار بچے حذیفہ نعمان اور ابراہیم عامر نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے شطرنج کی بازی اپنے نام کی۔وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی، چیف سیکرٹری داود محمد بڑیچ نے ٹریننگ میں شریک بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے تاثرات لئے۔ چیئرمین چیس فیڈریشن آف پاکستان نے نیشنل مائنڈ سپورٹس انشیٹو پروگرام جبکہ انٹرنیشنل ٹرینر مس ریٹا اٹیکنز نے چیس کھیل کی تعلیم اور ضرورت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر راشدحنیف نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں کو نصاب کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے سکول کو پائلٹ پراجیکٹ کا حصہ بنانے کی تجویز دی۔ ٹریننگ میں شریک طلبہ نے آزاد کشمیر میں پروگرام کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے مواقع سے ہمیں آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا ہے اور بین الاقوامی ٹرینرز کے ساتھ شطرنج کھیل کر انتہائی خوشی ہوئی ہے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں سیدہ درشہوار نقوی، ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر سیدہ رابعہ نقوی، ڈپٹی ڈائریکٹر سکولز سید احمد حسن و دیگر بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
-
آزاد کشمیر سیاحتی اعتبار سے ایک انڈسٹری ہے اس کی طرف ہمیں توجہ دینی ہو گی ، قمرالزمان کائرہ
-
میرپور خاص میں اجتماعی زیادتی کے بعد 13 سالہ لڑکی کی ہلاکت، دلخراش انکشافات
-
سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی ، سرکاری آفسران و اہلکاران نے حکومتی حکم ہوا میں اڑا دیا
-
مظفرآباد لوہر پلیٹ کے ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم سے پانچ ہزار کا نوٹ جعلی نکل آیا
-
8اکتوبر 2005قیامت خیز زلزلے کو19برس بیت گئے،شہداکی یاد میں مرکزی دعائیہ تقریب منگل کو مظفر آباد میں منعقد ہوگی
-
یوم استحصالِ کشمیر پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام شاہراہ دستور پر ریلی
-
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، رانا تنویر حسین
-
تنازع جموں و کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں،سردار ایازصادق
-
ریاسی میں نوجوان لڑکی اور لڑکا دریائے چناب میں ڈوب کر ہلاک
-
ساابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اڈیالہ جیل سے رہا
-
مودی حکومت کشمیریوں کی آواز دبانے کےلئے انتہائی ظالمانہ کارروائیاں کررہی ہے ، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.