
ڈی چوک پر جو ہوا غلط ہے لیکن پی ٹی آئی بھی اپنے طرز عمل پر غور کرے
گورنر راج کی حمایت نہیں کروں گالیکن آئین میں گنجائش موجود ہے، حکومت دوبارہ الیکشن کرائے تاکہ حقیقی نمائندے میدان میں آئیں۔ سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 29 نومبر 2024
22:28

(جاری ہے)
مدارس سے متعلق بل پر معاملہ طے ہوا تھابل پاس کیوں نہیں ہوا؟مطالبات نہ مانے گئے تو ہم ملک بھر میں سڑکوں پر ہوں گے۔
دوسری جانب امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سیاسی کارکنوں پر گولیاں چلانے کے عمل میں ملوث وزیرداخلہ محسن نقوی فوری استعفیٰ دیں۔ 26 نومبر کی رات ہونے والے واقعہ کی تحقیقات کے لیے بااختیار اور بااعتماد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ حکومت ایک طرف عوام پر گولیاں چلا رہی ہے دوسری جانب میڈیا پر پابندی عائد ہے۔ صحافی مطیع اللہ جان اور شاکرمحمود اعوان پر جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں فوری رہا کیا جائے۔ آزادی اظہار پر جو پابندی آج ہے مارشل لازکے ادوار میں بھی نہیں تھی، ڈی چوک پر حکومت نے سفاکیت کا مظاہرہ کیا، گولیاں چلا کر قوم کو پیغام دیا گیا کہ کوئی فارم47 کی جعلی حکومت کے خلاف احتجاج کی جرات نہ کرے، یہ قابل قبول نہیں، ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قوم کو سیاسی اعتبار سے بانجھ کیا جائے گا تو ٹھیک نہیں ہوگا، عوام اس ملک کے وارث ہیں اور آئین انہیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، پی ٹی آئی سے سیاسی اختلاف کیا جاسکتا ہے تاہم کسی بھی پارٹی کے کارکن قوم کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں، بلوچستان اسمبلی کی پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد قابل مذمت اور شرمناک ہے۔ ڈی چوک سانحہ سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کے لئے بھی سبق ہے، کارکنوں کو نہتے چھوڑ کر لیڈران کا غائب ہوجانا ایک سوالیہ نشان ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.