پنجاب حکومت کا شاد مان میں واقع ٹولنٹن مارکیٹ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 29 نومبر 2024 22:40

پنجاب حکومت کا شاد مان میں واقع ٹولنٹن مارکیٹ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2024ء) پنجاب حکومت نے شاد مان میں واقع ٹولنٹن مارکیٹ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مارکیٹ کی اپگریڈیشن پر 19 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اس منصوبے کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایل ڈی اے نے مارکیٹ کی اپگریڈیشن کے لیے ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیج رکھی تھی جو اب صوبائی کابینہ کی فنانس کمیٹی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ٹولنٹن مارکیٹ کی اپگریڈیشن کے تحت عمارت کے فرنٹ کو خوبصورت بنایا جائے گا، نئے واش رومز، جانوروں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لیے جدید سسٹم فراہم کیا جائے گا، مارکیٹ کے داخلی اور خارجی راستوں کو نمایاں سجایا جائے گا اور بدبو سے نجات کے لئے جدید سسٹم نصب کیا جائے گا۔