بیشرم، بیغرت کہتے ہیں کہ بھاگ گئے، میرے لوگ کیا دہشتگرد ہیں جو تم گولیاں مارو اور بیچارے کھڑے رہیں گے؟
اب جب اسلحہ اُٹھا کر آئیں گے تو بتائیں گے بھاگتا کون ہے، تگڑے ہو جانا، وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی اسمبلی اجلاس کے دوران دھمکی
محمد علی ہفتہ 30 نومبر 2024 00:11
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنے لیڈر کیلیے اتنی بڑی تعداد میں عوام نکلے، چلینج کرتا ہوں تاریخ میں اتنا بڑا مارچ دکھائیں، ہم اپنے کارکنان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جنہوں نے یہ حرکت کی انہیں عبرت ملے گی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ بھی ہم کریں، ہمیں مجبور نہ کریں کہ پھر نعرہ لگائیں کہ ایسا صحیح تو پھر ایسا ہی صحیح، جب پنجاب پولیس کے اہلکار پکڑے گئے تو انہوں نے عمران خان کے نعرے لگائے۔ عمران خان کا حکم تھا کہ ڈی چوک تک جاؤ اور ہمارے لوگ وہی تک گے اگر کوئی آگے گیا تو میں یقین سے کہتا ہوں ان میں بھی ماسک والے لوگ ہونگے، ریڈ زون کسی کے باپ کا ہے؟ جواب یہ دو کہ گولیاں کیوں ماری؟۔ ہمارے شہداء نے جس مقصد کیلئے قربانیاں دیں ہم انشاءاللہ وہ مقصد حاصل کریں گے، ہمارے شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ علی امین گنڈاپور نے حکومتی رہنماوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیشرم، بیغرت کہتے ہیں کہ بھاگ گئے، میرے لوگ کیا دہشتگرد ہیں؟ تُم گولیاں مارو اور بیچارے کھڑے رہیں گے، اب جب اسلحہ اُٹھا کر آئیں گے تو بتائیں گے بھاگتا کون ہے، تگڑے ہو جانا۔ اسلحہ، بارود، پیسہ ہمارے پاس بھی ہے ڈرو اُس وقت سے جب ہم کہیں گولی کا جواب گولی سے ہے، تمہارے باپ میں جرات ہے تو لگاؤ گورنر راج چیلنج کرتا ہوں، اس صوبے میں رہ گئے تو تم اپنے باپ سے پیدا نہیں ہوئے ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
سموگ راتوں رات ختم نہیں ہوسکتی، شارٹ، میڈیم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جارہی ہے
-
فیفا ورلڈ کپ دو ہزار چونتیس کی میزبانی باعث فخر، سعوی عرب
-
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، کم ازکم پینتیس افراد ہلاک
-
سمجھ نہیں آرہی مدراس کا معاملہ گھمبیر بنانے والوں کو کیا فائدہ ہے؟ مولانا فضل الرحمان
-
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا
-
عمر ایوب خان سے ہیومن رائٹس کمیشن کی وفد کی ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
وزیرداخلہ سے پرویزخٹک کی ملاقات، مجموعی ملکی صورتحال،سیاسی اموراورخیبرپختونخوا میں قیام امن سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال
-
ملکی ترقی کے لئے علامہ اقبال کے ترقی کے وڑن کو سمجھنا ضروری ہے ، احسن اقبال
-
اسلامی مالیات اوراسلامی کیپٹل مارکیٹس کے مکمل استعداد سے فائدہ اٹھانے کیلئے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے ،وزیرخزانہ
-
پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف 2030میں وضع کردہ صحت سے متعلق اہداف کے حصول کے لئے پر عزم ہے، وزیراعظم
-
صدر زرداری سے چینی وفد کی ملاقات ، زراعت، لائیو سٹاک، توانائی، ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
-
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.