
غزہ: ہولناک تباہی جبکہ امدادی سامان کی لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ
یو این
ہفتہ 30 نومبر 2024
05:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 نومبر 2024ء) اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں لوگوں کو ہولناک تباہی کا سامنا ہے جہاں خوراک ان کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے، نظم و نسق ختم ہو چکا ہے اور امدادی وسائل پر لوٹ مار کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کے سربراہ اجیت سنگھے نے بتایا ہے کہ غزہ میں تباہی بڑھتی جا رہی ہے۔
وہ جب بھی غزہ کا دورہ کرتے ہیں تو وہاں پہلے سے کہیں زیادہ تباہی نظر آتی ہے۔ مقامی بازار ختم ہو چکے ہیں، کھانے پینے کی اشیا ڈھونڈے سے نہیں ملتیں۔ بچے اور خواتین کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں پر خوراک تلاش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بے گھر لوگوں کو عارضی خیموں میں برے حالات درپیش ہیں۔
(جاری ہے)
روٹی پہنچ سے دور
عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے ان حالات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں بہت سے لوگوں کی روزانہ خوراک صرف روٹی ہے اور اب یہ بھی ان کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ میں خوراک کی قیمتیں جنگ سے پہلے کے مقابلے میں 1,000 گنا سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہیں جس کا اندازہ یوں ہوتا ہے کہ شمالی علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت میں 8,789 گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ لوگوں کو متنوع خوراک دستیاب نہ ہونے سے جسمانی عوارض لاحق ہو رہے ہیں۔
مغربی کنارے میں تشدد
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کے مطابق، رواں سال زیتون کی فصل تیار ہونے کے موسم میں مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں تین گنا اضافہ ہو گیا ہے۔
19 اور 25 نومبر کے درمیان اسرائیل کی فورسز نے ایک بچے سمیت نو فلسطینیوں کو ہلاک کیا۔ ان میں سے سات جینین میں 48 گھنٹے تک جاری رہنے والی ایک کارروائی میں ہلاک ہوئے۔
'اوچا' نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شوفات پناہ گزین کیمپ کے قریب فورسز نے ایک 15 سالہ فلسطینی بچے کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جو راہگیروں کے لیے ممنوعہ جگہ کی جانب جا رہا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
رنگ و روغن اور سامان آرائش میں سیسے کا استعمال خطرناک، ڈبلیو ایچ او
-
ملک میں عملدآری بڑھانے میں لبنانی حکومت کو سلامتی کونسل کی حمایت حاصل
-
غربت اور موسمیاتی بحران کے درمیان تعلق پر تہلکہ خیز رپورٹ کا اجراء
-
غزہ: اسرائیل امداد کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں دور کرے، یو این ادارے
-
رکن ممالک کی عدم ادائیگیوں سے اقوام متحدہ دیوالیہ ہو نے کے قریب
-
آئی ایم ایف کی پاکستان کی ٹیکس وصولیوں میں کمی ہونے کی پیشن گوئی
-
ملک کا وہ علاقہ جہاں سردی کی آمد کی بجائے موسم دوبارہ گرم ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی
-
تاریخ سے ثابت ہے کہ ملٹری ڈکٹیٹرز کا صرف بندوق کے زور پر ہر چیز کا حل نکالنے کا فارمولہ کبھی دیرپا اور کامیاب ثابت نہیں ہوا
-
ملک کے مفاد میں یہی تھا کہ سہیل آفریدی اس اہم میٹنگ میں ضرور بیٹھتے
-
پاکستان میں اب وہی افعانی باشندے رہ سکیں گے جن کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود ہوگا
-
پاکستان میں شدید سردی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آگئی
-
پارٹیوں پر پابندی لگا کر ریاستی رِٹ کے نام پر اجارہ داری کو تسلیم نہیں کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.