کوئٹہ، موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

ہفتہ 30 نومبر 2024 12:38

کوئٹہ، موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2024ء) کوئٹہ اور گردو نواح میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔وادی کوئٹہ اور گردو نواح میں مطلع گزشتہ صبح سے ہی جزوی ابرآلود تھا، دوپہر تک بادلوں نے مکمل آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ساتھ ہی گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ شہر میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت کو بڑھا دیا ہے جبکہ خشک سردی کے خاتمہ پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

شہر میں بارش کے بعد شہریوں نے سوپ، مچھلی، پکوڑوں، سموسوں اور گرم مشروبات کی دکانوں کا رخ کر لیا اور بارش کا خوب لطاف اٹھایا۔محکمہ موسمیات نے وادی کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللّہ، ژوب، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :