گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام معلوماتی سیمینار

ہفتہ 30 نومبر 2024 16:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2024ء) گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ایک شاندار اور معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کا عنوان ”فوٹونز سے بجلی تک : فوٹو وولٹک توانائی کی سائنس کی تلاش“ تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فیض عالم ڈی ڈی او،وائس پرنسپل گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد تھے۔

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر شاہد عالم جو فزکس کے اسسٹنٹ پروفیسر اور کم عمر پی ایچ ڈی سکالر ہیں، کا ایک اختراعی، معلوماتی اور حوصلہ افزا سیشن تھا۔ انہوں نے 35 بین الاقوامی تحقیقی مقالات ایس سی آئی امپیکٹ فیکٹر جرنلز میں 164 کے جمع اثر عنصر کے ساتھ شائع کئے ہیں۔

(جاری ہے)

قابل مقرر نے سامعین کو مختلف سلائیڈز کے ذریعہ الیکٹرک کیریکٹرائزیشن، بینڈ گیپ، سولر سیل کی اقسام اور استعمال کے بارے میں آگاہ کیا۔

طلباءنے گہری سمجھ حاصل کی کہ قابل تجدید ذرائع سے توانائی کو کیسے ذخیرہ اور دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ معلوماتی سلائیڈز اور پریزنٹیشن کے ساتھ ڈاکٹر شاہد نے اپنے تجربہ کے ذرفیعہ طلباءکو مستقبل میں فزکس کے شعبہ میں اچھے محقق بننے کی ترغیب دی۔ انہوں نے طلباءکو اپنے علم سے پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کم لاگت اور زیادہ موثر مواد استعمال کرنے پر آمادہ کیا تاکہ ملک کی پیداواری انداز میں خدمت کی جا سکے۔

آج کی بحث نے نئے خیالات اور نقطہ نظر کو جنم دیا ہے جو مستقبل میں سوال جواب کے سیشن کے ساتھ ہمارے کام اور تحقیق کو متاثر کرتے رہیں گے۔ آخر میں سیدہ زہرہ جبین علوی نے شعبہ فزکس کی آرگنائزنگ کمیٹی، ان کے ایچ او ڈی پروفیسر امت الزہرہ اور مہمان خصوصی میں اسناد تقسیم کیں۔