غزہ میں جنگ بندی کیلئے ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کا آغاز

حماس کے مذاکرات کار مذاکرات کے نئے دور کی سہولت کے لیے دوحہ واپس جائیں گے،رپورٹ

جمعرات 5 دسمبر 2024 16:41

غزہ میں جنگ بندی کیلئے ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کا آغاز
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2024ء) غزہ میں جنگ بندی کے لیے نومنتخب امریکی صدر نے سفارتی کوششوں کا آغاز کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے نامزد ایلچی نے قطری اور اسرائیلی وزرائیاعظم سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کے نامزد ایلچی برائے مشرق وسطی اسٹیو وٹکوف نے گزشتہ ماہ قطر کا دورہ کیا۔اشارہ ملتا ہے ملاقات کے نتیجے میں قطر نے ثالثی کا کردار دوبارہ شروع کیا ہے۔امکان ہے کہ حماس کے مذاکرات کار مذاکرات کے نئے دور کی سہولت کے لیے دوحہ واپس جائیں گے۔