نوشکی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے پر ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد حسین سومرو نے میر گل خان نصیر پبلک لائبریری کا افتتاح کردیا

جمعرات 5 دسمبر 2024 22:54

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2024ء) نوشکی:میر گل خان نصیر لائبریری کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے پر ڈپٹی کمشنر نوشکی نے افتتاح کردیا ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد حسین سومرو نے میر گل خان نصیر پبلک لائبریری کی تذئین و آرائش کے لییذاتی طور پر فنڈز فراہم کرکے لائبریری کی خستہ حال حالت یکسر تبدیل کردیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد حسین سومرو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صاجزادہ ڈاکٹر فرید احمد میر خورشید جمالدینی واجہ لطیف الملک نذیر بلوچ نے کہاکہ نوجوان زیادہ سے زیادہ لائبریری کو ٹائم دیکر کتب بینی و علم دوستی کو فروغ دیں کتابوں سے دوستی کرنے والے زندگی میں کھبی ناکام نہیں ہوئے ہیں علم دوستی کو پروان چڑھا کر ہم اپنی مستقبل روشن کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ میر گل خان نصیر پبلک لائبریری کی قیام وسہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سابق ڈپٹی کمشنرز اوریا مقبول جان عباسی ۔

(جاری ہے)

عبدالرزاق ساسولی حبیب اللہ خان موسی خیل اے ڈی سے نظام رحیم کی خدمات قابل قدرہیں انہوں نے نوشکی میں لائبریریوں کی قیام ۔کتابوں اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کی ہیں نوشکی کے سیاسی و سماجی شخصیات نے میر گل خان نصیرلائبریری کے حوالے سے موجودہ ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ اہلیان نوشکی ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اس موقع پر خزانہ آفیسر جہانزیب خان یلانزئی آئی ٹی آفیسر ظاہر مینگل پی اے ٹو ڈی سی نجیب مینگل سینئر صحافی سعید بلوچ صوبت خان جمالدینی ڈی ایف اے کے صدر شکیل ثاقب جمالدینی حمید بلوچ کامریڈ جمیل بلوچ منظور احمد حاجی گل رودینی اشفاق شاہ آغا حسیب اللہ معزجمالدینی و دیگر موجود تھی