
افغانستان: لڑکیوں پر طبی تعلیم کے دروازے بند کرنے کی مذمت
یو این
جمعہ 6 دسمبر 2024
01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 دسمبر 2024ء) افغانستان کے طبی تعلیمی اداروں میں خواتین کے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد ہونے کے فیصلے کو اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے خواتین اور لڑکیوں کے حقوق پر حملہ قرار دیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینہ شمسدسانی کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ریاست کی سرپرستی میں خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم، روزگار اور دیگر شعبوں میں نشانہ بنانے والے امتیازی اقدامات کی طویل فہرست میں تازہ ترین اضافہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فیصلے "ملک کے مستقبل کو یرغمال بنارہے ہیں۔"
روینہ شمسدسانی نے اس اقدام کو واضح طور پر امتیازی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خواتین اور لڑکیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
(جاری ہے)
صورتحال بگڑنے کا خطرہ
ان کے مطابق یہ فیصلہ خواتین اور لڑکیوں کی پہلے ہی غیر مستحکم صحت کی سہولیات تک رسائی کو محدود کر دے گا کیونکہ مرد طبی عملے کو خواتین کا علاج کرنے کی اجازت نہیں ہے جب تک کہ کوئی مرد رشتہ دار ساتھ نہ ہو۔
اس ضمن میں یہ بھی اہم ہے کہ افغانستان پہلے ہی دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں زچگی کے دوران شرح اموات بہت زیادہ ہے۔ اس کے ایک بڑی وجہ صحت کے شعبے میں خواتین کی عدم دستیابی ہے، اور افغان حکومت کے اس فیصلے کے بعد یہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔
روینہ شمسدسانی نے کہا ہے کہ یہ تمام اقدامات جو مردوں کی جانب سے مکمل شفافیت کی کمی اور متاثرہ افراد کی شمولیت کے بغیر کیے گئے ہیں "واضح طور پر خواتین اور لڑکیوں کو عوامی زندگی سے خارج کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
"حکومتی ذمہ داری
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے حکام پر لازم ہے کہ وہ پوری آبادی کی فلاح و بہبود، سلامتی اور تحفظ کی مؤثر ذمہ داری قبول کریں۔
اقوام متحدہ
کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے بھی افغان حکام سے اس نقصان دہ پابندی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے مطابق "یہ وقت ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق کو یقینی بنایا جائے جیسا کہ افغانستان کے بین الاقوامی انسانی حقوق کے معاہدات میں عہد کیا گیا ہے۔"
مزید اہم خبریں
-
دہشتگردوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا افغان حکومت کی مجبوری ہوگی، پاکستان مزید برداشت نہیں کرسکتا
-
غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
-
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
-
غزہ تعمیرنو: یو این نے جنگ میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ ہٹانا شروع کر دیا
-
عبوری طالبان حکومت پاکستان پر حملہ کرنے والی پراکیسز کو لگام ڈالیں
-
افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا
-
چہرے اور پارٹیاں نہیں، فرسودہ نظام بدلنے سے ملک آگے بڑھے گا، حافظ نعیم الرحمن
-
سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے حمایت یافتہ 34 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے
-
سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا
-
وفاقی حکومت اگر کراچی میں ترقیاتی کام کرانا چاہتی ہے تو ہمیں خوشی ہوگی
-
چھاتی کے سرطان کے مکمل خاتمہ کیلئے تعاون،ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.