لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، 6 اشتہاری و روپوش ملزمان گرفتار

جمعہ 6 دسمبر 2024 13:27

لاڑکانہ پولیس  کی کارروائیاں، 6 اشتہاری و روپوش ملزمان گرفتار
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2024ء) لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے6 اشتہاری و روپوش ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ و چھینی جانے والی 6 موٹرسائیکلیں، بغیر دستاویزات موٹرسائیکلوں کے فریم اور 2 چوری شدہ ایکو ساؤنڈ کی مشینیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گیریلو پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث و روپوش 3 ملزمان پیرل عرف امداد، سرفراز اور سمیع کلہوڑو کو، رتوڈیرو پولیس نے 2 روپوش ملزمان محمد صدیق سنانی اور محمد قاسم آرائیں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب 15 مددگار بیس 2 نے سوئکارنو ٹاور والے علاقے سے دوران چیکنگ ملزم نثار چہوان کو بغیر دستاویزات موٹرسائیکلوں کے 3 فریم سمیت، نوڈیرو پولیس نے شہری رضوان علی کھوڑو کی چوری شدہ موٹر سائیکل، شہید الاھی بخش سیال پولیس نے شہری واجد علی سے چھینی جانے والی موٹرسائیکل، مارکیٹ پولیس نے شہری وسیم ببر کی چھینی جانے والی موٹرسائیکل، علی گوہر آباد پولیس نے منظور علی بھٹو کی چوری شدہ ایکو ساؤنڈ کی مشینیں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :