بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیرآباد میں آٹھویں اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کا انعقاد

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 10 دسمبر 2024 17:35

نواب شاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 دسمبر 2024) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے آج بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیرآباد میں آٹھویں اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ پرنسپل ایس ایس ٹی راشد آباد رٹائرڈ  ائیر وائس مارشل طاہر عبدالمجید رانجھا نے اعزاز مہمان کے طور پر شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے کہا کہ بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز قوم کی توقعات پر پورا اتر رہا ہے کالج کی طالبات نے تعلیم اور کھیل کے میدان میں اپنے آپکو منوایا ہے اور ملکی و صوبائی سطح کے مختلف مقابلوں میں کالج کی طالبات نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہیں تقریب میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن، کالج کے بورڈ آف گورنر کے ممبران صدر الدین میمن، میر محمد سیال، مختلف گرلز کالجز کی طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی اس سے قبل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فریدہ شیخ نے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کالج کی کارکردگی اور طلباء کی تعلیمی و کھیلوں کی سرگرمیوں کے متعلق آگاہی دی۔