اللہ کی مخلوق کی خدمت سے دنیا و آخرت میں کامیابی اور دلی سکون ملتا ہے،امجد شعیب ترین

منگل 10 دسمبر 2024 22:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2024ء) سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب امجد شعیب ترین نے کہا ہے ہینڈز آرگنائزیشن پورے پاکستان میں سماجی خدمت اور دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت کر رہی ہے ،خدا کی مخلوق کی خدمت سے دنیا و آخرت میں کامیابی اور دلی سکون ملتا ہے اور خاص طور پر سپیشل پرسنز کے ساتھ جو تعاون یہ لوگ کرتے ہیں اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں بکھیرتے ہیں اس کا بہت بڑا آجر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہینڈز آرگنائزیشن کی نیشنل سالانہ ایوارڈ کی تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن اجمل خان چانڈیو نے کہا کہ ہینڈز آرگنائزیشن کی کارکردگی پورے پاکستان میں نمبر 1 ہے ،یہ سیلاب میں دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت کرتی ہے اور خاص طور پر ملتان اور جنوبی پنجاب میں بے شمار خدمات سر انجام دے رہی ہے اور اپنے تمام کارکنوں کی حوصلہ افزائی ایوارڈ کی شکل میں دینے سے ان میں کام کرنے کا جذبہ اور بڑھے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایگزیکٹو مینیجر جنوبی پنجاب مسز سعدیہ نواز نے کہا کہ ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ، ان کے گھروں میں خوشحالی لانا اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا ہے، ہماری آرگنائزیشن پورے پاکستان میں بے شمار اس قسم کے پروجیکٹ کر رہی ہے، پاکستان کی عوام کو جب بھی ہماری ضرورت پڑی ہم نے بڑھ چڑھ کر کام کیا ۔اس موقع پر ہینڈز آرگنائزیشن کی ہیڈ ایچ ار ہما صدیقی نے پروجیکٹر کے ذریعے پورے پاکستان میں جاری پروجیکٹ اور اس پر خرچے کی تفصیل بتائی ۔

اس موقع پر سابقہ ایم این اے شیخ طارق رشید، سابق ایم پی اے عثمان بھٹی، ملک ارشد اقبال بھٹہ سابق ایم بی اے، رانا طاہر سابق ایم پی اے ملک آصف رفیق رجوانہ نادر خان و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔آخر میں کارکنوں اور ممانانِ خصوصی میں ایوارڈ اور یادگاری شیلڈ تقسیم کی گئی ۔مین سٹریم کی پوری ٹیم نے بھرپور شرکت کی جبکہ میڈم رضوانہ ملک احمد بھٹی کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔